برطانیہ میں ہونے والی یہ دھاندلی دیکھ کر تحریک انصاف والے پاکستان کے الیکشن کو صاف کہنے لگیں گے

برطانیہ میں ہونے والی یہ دھاندلی دیکھ کر تحریک انصاف والے پاکستان کے الیکشن ...
برطانیہ میں ہونے والی یہ دھاندلی دیکھ کر تحریک انصاف والے پاکستان کے الیکشن کو صاف کہنے لگیں گے

  

لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک مقامی الیکشن میں اس وقت دھاندلی کی نئی تاریخ رقم ہوگئی جب ایک امیدوار کے ڈبے سے اس کا اپنا ووٹ بھی برآمد نہ ہوا، اور بیچارہ صفر ووٹ حاصل کرکے دنیا کے سامنے تماشہ بن گیا۔

اخبار دی مرر کے مطابق کینٹ شہر کی میڈوے کاﺅنسل کے الیکشن میں پال ڈینس نامی امیدوار رینہام نارتھ وارڈ میں امیدوار کے طور پر کھڑا ہوا تھا۔ اس الیکشن میں کل 8464ووٹ پڑے لیکن جب گنتی کے بعد نتیجے کا اعلان ہوا تو عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی۔ اخبار کے مطابق جب کاﺅنسل کے نمائندے نے اعلان کیا کہ مسٹر پال ڈینس نے صفر ووٹ حاصل کئے تھے تو کمرہ قہقہوں سے گونج اٹھا، اور بیچارے پال ڈینس کا چہرہ شرم سے سرخ ہوگیا۔

مزید جانئے: بھارت کے بینکوں سے 9ہزار 91کروڑ لے کر فرار ہونے والے’’خواتین کے رسیا ‘‘ بزنس مین وجے مالیا کی دنیا بھر میں جائیدادوں کی تفصیل سامنے آ گئی

نتیجے کا اعلان سنتے ہی پال ڈینس چیخ اٹھا۔ اس کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی ہے کیونکہ ناصرف اس نے اپنا ووٹ ڈبے میں ڈالا تھا بلکہ اس کے والد اور اہلیہ نے بھی اسے ہی ووٹ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ پال ڈینس کا کہنا تھا کہ علاقے کے کئی لوگوں نے بھی اسے بتایا تھا کہ انہوں نے اسے ووٹ دیا تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں یہ کیسے ممکن ہے کہ اس کے ڈبے میں سے کوئی بھی ووٹ برآمد نہیں ہوا، حتیٰ کہ اس کا اپنا ووٹ بھی نہیں نکلا۔

پال نے الیکشن کو بدترین دھاندلی قرار دیتے ہوئے معاملہ عدالت میں لے جانے کا اعلان کر دیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ مقامی کاﺅنسل کو کچھ سخت سوالوں کے جوابات دینا پڑیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -