بندگوبھی کا یہ سائز دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں باہر آجائیں گی

بندگوبھی کا یہ سائز دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں باہر آجائیں گی
بندگوبھی کا یہ سائز دیکھ کر کسی کی بھی آنکھیں باہر آجائیں گی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) پودوں سے پیار کرنے والی ایک ننھی امریکی بچی نے وہ کردکھایا کہ جو بڑے بڑے ماہر کسانوں کے لئے بھی ایک خواب کی حیثیت رکھتا ہے، اور ساتھ ہی ایک لاکھ روپے کا انعام بھی لے اڑی۔

نو سالہ بچی سوانا کینی نامپا شہر کے رونلڈ ریگن ایلیمنٹری سکول کی طالبہ ہے۔ سکول کے تیسرے جماعت کے بچے ہر سال باغبانی کے ایک مقابلے میں حصہ لیتے ہیں، جس کے دوران انہیں ایک ایک ننھا پودا دیا جاتا ہے، جس کی پرورش ان کے ذمہ ہوتی ہے۔

سوانا کینی کا کہنا ہے کہ جب انہیں اس مقابلے کے بارے میں پتہ چلا تو وہ بہت خوش ہوئیں کیونکہ انہیں پودوں سے بہت پیار ہے۔ سوانا کو بھی 48 دیگر بچوں کے ساتھ گوبھی کا ایک چھوٹا سا پودا دیا گیا، جسے انہوں نے اپنے گھر میں ایک بڑے گملے کے اندر لگایا۔ وہ اس پودے کو انتہائی باقاعدگی کے ساتھ پانی دیتی رہیں اور اسے نقصان دہ کیڑوں سے بچانے کے لئے بھی ہمہ وقت اس کی نگرانی کرتی رہیں۔

مزید جانئے: ”مٹن بریانی کھلاﺅ، چکن نہیں“ بینگلور میں دولہا نے شادی سے انکار کردیا

ننھی بچی کی محنت کا نتیجہ بھی بہت شاندار نکلا۔ جب تین ماہ بعد بچوں کو دئیے گئے پودوں کا معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ سوانا کینی کا گوبھی کا پھول 29 پاﺅنڈ وزن کے ساتھ نیا ریکارڈ بنا چکا تھا۔ اس گوبھی کا پھیلاﺅ بھی کئی فٹ پر محیط تھا اور سب اسے دیکھ کر حیران تھے۔

سوانا کو ان کی محنت کا پھل ناصرف بے پناہ تعریف اور حوصلہ افزائی کی صورت میں ملابلکہ ایک ہزار ڈالر (تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے) کا کیش انعام بھی ملا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اتنا بڑا پودا کیسے اگایا، تو انہوں نے اپنی باغبانی کا راز بھی بتادیا۔ ننھی سوانا کا کہنا تھا ”اس کا طریقہ بہت سادہ ہے۔ پودے کو باقاعدگی کے ساتھ پانی دیں اور نقصان دہ کیڑوں کو اس کے قریب نہ آنے دیں۔ اور ہاں، ننھے پودوں کو بھی ہماری طرح پیار کی ضرورت ہوتی ہے، اگر آپ ان سے پیار کریں تو یہ خوب پھلیں پھولیں گے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -