عرب ملک میں ہوا ایسا مقابلہ جو پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے
ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمارے ہاں ڈرون طیارے خوف اور دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں لیکن متحدہ عرب امارت میں انہیں تفریح کا سامان بنا لیا گیا ہے۔ دیگر کئی اعزازات کی طرح اب اس ملک نے یہ منفرد اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے کہ دنیا میں ڈرون طیاروں کی پہلی ریس یہاں منعقد ہوچکی ہے۔
جریدے سپوتنک نیوز کے مطابق ڈرون طیاروں کی پہلی ریس کا انعقاد 10 سے 12 مارچ کے دوران کیا گیا اور اس میں متعدد ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ”ڈرون پرکس“ کہلانے والی اس دلچسپ ریس کے لئے کاروں کی ریس کی طرح ہی ٹریک طیار کیا گیا تھا البتہ اہم فرق یہ تھا کہ ڈرون طیارے اس ٹریک کے اوپر کچھ بلندی پر پرواز کررہے تھے۔ ان طیاروں کو ٹریک کے اوپر نصب نصف کروں کے درمیان سے گزرنا تھا اور یوں یہ ریس صرف رفتار کا مقابلہ نہیں تھی بلکہ ڈرون طیاروں کو مخصوص بلندی پر اڑانے اور تیزی کے ساتھ مڑنے کی مہارت کا مظاہرہ بھی اس میں شامل تھا۔
مزید جانئے: گاڑی کی وہ نمبرپلیٹ جو عرب ملک میں 142 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی، ایسا کیا خاص نمبر تھا؟ جان کر آپ بھی اس عیاشی پر ہکے بکے رہ جائیں گے
آخری نتائج کے مطابق برطانوی ٹیم نے ڈرون طیاروں کی ریس کا پہلا ٹورنامنٹ جیت لیا۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم دوسرے اور روس کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ ان منفرد مقابلوں کو شائقین نے بہت پسند کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ ہر سال باقاعدگی سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔