’پاکستانی کس طرح ہم پر حملہ کرتے ہیں‘ نیا بھارتی واویلا جس کے بارے میں جان کر آپ بہت ہنسیں گے

’پاکستانی کس طرح ہم پر حملہ کرتے ہیں‘ نیا بھارتی واویلا جس کے بارے میں جان ...
’پاکستانی کس طرح ہم پر حملہ کرتے ہیں‘ نیا بھارتی واویلا جس کے بارے میں جان کر آپ بہت ہنسیں گے

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی طرف سے ہمسایہ ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے جہاں سازشوں کا عمل جاری رہتا ہے وہیں ان سازشوں پر پردہ ڈالنے کے لئے خود کو مظلوم ثابت کرنے کا پراپیگنڈہ بھی جاری رہتا ہے۔ اسی پراپیگنڈہ کا حصہ یہ نئی رپورٹس بھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سے سائبر حملہ آور مسلسل بھارتی فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید جانئے: دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں تعمیر ہوگئی ایک ایسی مسجد کہ پورے ملک میں ہنگامہ برپاہوگیا، حکومت نے بالآخر تالے لگوادئیے

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی فائر آئی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بھارت کی دفاعی شعبے سے متعلقہ ویب سائٹوں اور افراد پر سائبر حملے کئے جارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے لئے عموماً جاسوسی کرنے والا سافٹ ویئر بھیجا جاتا ہے، جو کہ عموماً ای میل کی اٹیچمنٹ کی صورت میں ہوتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ جاسوسی سافٹ ویئر Seedoor ان سائبر حملوں میں استعمال ہونے والا خصوصی ہتھیار ہے، جو کہ فائل سسٹم میں دراندازی کرتا ہے، ازخود ماﺅس کلک کرتے ہوئے مختلف پروگراموں کو سٹارٹ یا ختم کرسکتا ہے، ساﺅنڈ ریکارڈ کرسکتا ہے، جبکہ ڈیسک ٹاپ کے سکرین شاٹ بھی لے سکتا ہے۔ یہ جاسوسی سافٹ ویئر مبینہ طور پر ویب کیم کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرسکتا ہے اور مائیکرو سافٹ آﺅٹ لک کی ای میلز اور فائلیں بھی چراسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید الزام تراشی کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی دفاعی اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ویب سائٹوں پر یہ سافٹ ویئر 2013ءسے بھیجا جارہا ہے۔ پراپیگنڈہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مبینہ سائبر حملوں میں بھارت کا کتنا نقصان ہوا ہے، اور نہ ہی ان سائبر حملوں کے پاکستان کے ساتھ تعلق کے بارے میں کوئی شواہد یا ثبوت پیش کئے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -