فوڈ اتھارٹی کے غیر قانونی مذبحہ خانو ں پرچھاپے،80کلو گوشت پکڑ لیا

فوڈ اتھارٹی کے غیر قانونی مذبحہ خانو ں پرچھاپے،80کلو گوشت پکڑ لیا

  

لاہور (سپیشل رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں غیرقانونی مذبح خانوں میں چھاپے مار کر بڑی مقدار میں گوشت اورکھالیں قبضے میں لے لیں ۔ غیر قانونی مذبح خانوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن میں ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی قیادت میں لائیو اسٹاک اور فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے حصہ لیا۔مشترکہ ٹیم نے 2مختلف علاقوں میں 2غیرقانونی مذبح خانوں پر چھاپے مارے اور 80کلو گوشت کے ساتھ 7کھالیں برآمد کرلیں ،کارروائی کے دوران مذبح خانوں کے مالک اور ملازمین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔قبضے میں لیا گیا گوشت محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم کے حوا لے کر دیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -