حکومت اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ برداشت نہیں کر سکتی، پروفیسر ساجد میر

حکومت اسٹبلشمنٹ کے ساتھ ٹکراؤ برداشت نہیں کر سکتی، پروفیسر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے پرویز مشرف کی پشت پر اسٹیبلشمنٹ کھڑی ہے جسکے ساتھ ٹکراؤ حکومت برداشت نہیں کرسکتی۔ پرویز مشرف کے باہر جانے کا سیاسی نقصان حکومت کو پہنچے گا اور یہ جمہوریت کی شکست سمجھی جائے گی۔اگر پرویز مشرف کا نام ای سی سیل سے نکالا جاسکتا ہے تو پھر کسی بھی بڑے سے بڑے مجرم کینام کا ای سی ایل میں رکھنے کا جواز ختم ہوکر رہ جاتا ہے۔ آئین شکنی پرویز مشرف کا سب سے بڑا جرم ہے جسے قوم کبھی معاف نہیں کرسکتی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایک جمہوری دور میں حکومت محض اسٹیبلشمنٹ کے خوف سے سے فیصلے کرے گی تو جمہوریت کی گاڑی کبھی پٹری پر نہیں چڑھ سکے گی۔