این اے124جلد مسلم لیگ(ن) کا قلعہ بن جائیگا،خرم روحیل اصغر

این اے124جلد مسلم لیگ(ن) کا قلعہ بن جائیگا،خرم روحیل اصغر

  

لاہور (خبرنگار) ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاع شیخ روحیل اصغر نے کہا ہے کہ نوجوان ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ جس طرح حلقہ این اے 124 کے نوجوان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں اس سے حلقہ مسلم لیگ(ن )کا قلعہ بنتا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حلقہ میں بسنے والا ہر شخص میرا بھائی ہے اور بھائی کے کام آنا عین عبادت ہے۔

حلقہ میں جاری ترقیاتی کام اس بات کے گواہ ہیں کہ آئندہ الیکشن میں بھی اہل حلقہ مجھ سے اُسی طرح محبت کا برتاؤ کریں گے جیسے گزشتہ 30سال سے کرتے آرہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اس حلقے کے عوام کو وہ تمام سہولیات میسر کر سکیں جو اُن کا حق ہے وہ جناح یوتھ فورم کے عہدیداران کی طرف سے دیے گئے عصرانہ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر خرم روحیل اصغر نے کہا کہ ہماری زندگی کا مشن ہی عوام کی خدمت ہے اور ہمارے باپ دادا یہ کرتے آرہے ہیں جس کے آپ سب گواہ ہیں۔ نوجوانوں کے لیے میرا دفتر چوبیس گھنٹے کُھلا ہے ۔ عصرانہ میں جناح یوتھ فورم کے صدر فیضان فیضی، جواد نقوی، مرزا ارسلان، احمد عباس، ابراز بٹ، ریان خان اور طارق صابری و اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -