30اہلسنت جماعتوں کا ’’سیکولر ازم نامنظور‘‘ تحریک چلانے کا اعلان

30اہلسنت جماعتوں کا ’’سیکولر ازم نامنظور‘‘ تحریک چلانے کا اعلان

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام المرکز الاسلامی لاہور میں اہلسنّت جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں 30اہلسنّت جماعتوں نے حکومت کے اسلام کش اقدامات کے خلاف ’’سیکولر ازم نا منظور تحریک ‘‘ چلانے کا اعلان کردیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم کو ہزاروں علماء و مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ خصوصی خط ارسال کیا جائے اہلسنّت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں جے یو پی، جماعت اہلسنّت پاکستان، مرکزی جے یو پی، نظام مصطفی پارٹی، انجمن طلباء اسلام ، تحفظ ناموس رسالت محاذ ، مصطفائی تحریک ، بزم محدث اعظم ، پاکستا ن فلاح پارٹی، سنی علماء بورڈ، تحریک مشائخ پاکستان، تنظیم المساجد اہلسنّت پاکستان، مرکزی مجلس چشتیہ ، سنی یوتھ ونگ، انجمن نوجوانان اسلام ، سنی جانثار ، تحریک نفاذ اسلام ، بزم رضائے مصطفی، سنی فاؤنڈیشن ، تحریک اہلسنّت ، جانثاران ختم نبوت اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -