محکمہ جنگلات کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پودے لگائے گئے

محکمہ جنگلات کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پودے لگائے گئے

  

لاہور ( کامرس رپورٹر) محکمہ جنگلات کے تعاون سے ڈبلیو بی ایف فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بچوکی مہاجہ میں مختلف اقسام کے پانچ سوپودے لگائے گئے ۔ اس موقع پر سکول کے ہیڈ ماسٹر ، اساتذہ ، علاقہ کے منتخب بلدیاتی نمائندے اور سماجی رہنماؤں کے علاوہ ڈبلیو بی ایف فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈبلیو بی ایف فاؤنڈیشن کی کمیونیکیشن منیجر زرنگار خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ لاہور کے پسماندہ علاقہ بچوکی مہاجہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا اور محکمہ جنگلات حکومت پنجاب کے تعاون سے سکول کے لئے پانچ سو پودے عطیہ کئے ۔ سکول کے ہیڈ ماسٹر طارق منظور علاقہ کے کونسلر محمد ابراہیم اور دیگر اساتذہ کے علاوہ ڈبلیو بی ایف فاؤنڈیشن کی کمیونیکیشن منیجر زرنگار خان نے اپنے ہاتھوں سے سکول کے پارک میں پودے لگائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -