امت مسلمہ کو فرقوں میں تقسیم کیا جارہا ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور(خبر نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ سازش کے تحت امت مسلمہ کو مسالک اور فرقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گذشتہ روز دفتر جماعت میں ایک خصوصی اجلاس میں ذمہ داران سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اجلا س میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہو ر محمد عمیر خان ، نواب الدین چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد اور عبدالحفیظ اعوان و دیگر نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان اپنی اصلی اقدار اور اسلامی رویوں کو چھوڑ کر دوسروں کی سوچ کے پیچھے چلنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔