یوم پاکستان کیلئے ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی پروگرام بھی ہونگے،ڈی سی او

یوم پاکستان کیلئے ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی پروگرام بھی ہونگے،ڈی سی او

  

لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور یوم پاکستان کے حوالے سے منائے جانے والے ہفتہ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بھی پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ مختلف مذاہب سے تعلق کھنے والے افراد باہمی بھائی چارے کی فضاء اور امن کو معاشرہ میں فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن ملکر عزیز بھٹی ٹاؤن کے چرچوں میں 20اور 23مارچ کو مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سیمینارز کاا نعقاد کرے گی۔ علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹر عزیز بھٹی ٹاؤن سائرہ حیات نے آج دوچرچوں کا دورہ کیا اور سیمینارزکے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -