ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کا تربیتی سیمینار آج ہو گا ،تیاریاں مکمل

ڈی ایچ اے کے رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کا تربیتی سیمینار آج ہو گا ،تیاریاں مکمل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور کے رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کی عملی تربیت کا پہلا تربیتی سیمینار آج ڈی ایچ اے فیز2ایڈیٹوریم میں ہو گا ،تیاریاں مکمل،تمام رجسٹرڈ ڈیلرز کو دعوت نامے بھیج دئیے گئے، افتتاحی خطاب ڈی ایچ اے لاہور کے ایڈ منسٹریٹر برگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر کریں گے ملکیت کے کاغذات کی تصدیق اور ضروری کاغذات کی تیاری کے عنوان پر ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر میجر رفیق حسرت خطاب کریں گے ۔ڈی ایچ اے میں ٹرانسفر کے پروسس کو تیز کرنے کے لیے کاغذات کی تیاری اور درستگی کے موضوع پر ڈائریکٹر ٹرانسفر کرنل(ر)نعیم مسعود ملک اظہار خیال کریں گے مارکیٹنگ کے اصول اور طریقے جو بزنس میں مدد گار ہوں کے موضوع پر زبیر منصوری خطاب کریں گے جو اس پروگرام میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے تشریف لائے ہیں آخر میں اخلاقی اقرار اور کاروبار دیانت کی اسلام میں اہمیت کے موضوع پر مولانا ڈاکٹر سرفراز احمد خطاب کریں گے۔ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام ہونے والے تربیتی سمینار کا وعدہ پروفیشنل گروپ نے الیکشن کے موقع پر اپنے منشور میں کیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج تاریخ سازٹریننگ کیمپ منعقد ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -