تربیتی سیمینارکرانے پر میجر رفیق حسرت مبارکباد کے مستحق ہیں،میجرجاوید ضمیر

تربیتی سیمینارکرانے پر میجر رفیق حسرت مبارکباد کے مستحق ہیں،میجرجاوید ضمیر
 تربیتی سیمینارکرانے پر میجر رفیق حسرت مبارکباد کے مستحق ہیں،میجرجاوید ضمیر

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے کے ڈیلرز کے لیے تربیتی سیمینار کا انعقاد بہت بڑا اقدام ہے میجر رفیق حسرت مبارک باد کے مستحق ہیں ڈی ایچ اے کے ایڈ منسٹریٹر برگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر کے تاریخ ساز اقدامات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر عسکری گروپ کے چےئرمین میجرجاوید ضمیر کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہا میجر رفیق حسرت کے مثبت اقدامات اور ڈی ایچ اے کے ایڈ منسٹریٹر برگیڈےئر ظفر ےٰسین بابر کی دور اندیشی اور دونوں کی باہمی کو آرڈنیشن کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ڈی ایچ اے کے وقار میں اضافہ ہو گا ڈی ایچ اے کے پلاٹوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا ،میجر جاوید ضمیر نے کہا پروفیشنل گروپ کے نو منتخب عہدیداروں کی طرف سے اپنے منشور پر مرحلہ وار عمل درآمد خوش آئند ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -