میڈیا نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ذوالفقار عباسی

میڈیا نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا،ذوالفقار عباسی

  

لاہور(پ ر) مسئلہ کشمیر کو قومی و عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں میڈیا نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافی برادری اور اہلِ قلم کو چاہیے کہ وہ تحریک آزادئ کشمیر کی تاریخ اور تازہ ترین صورتحال کے بارے میں طالب علموں اور نئی نسلوں کو بھرپور آگہی فراہم کریں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ کشمیر پاکستان کے لئے کیوں ناگزیر ہے۔ایل اوسی ٹریڈ کے تحت مقبوضہ کشمیر جانے والے آزادکشمیر کے ڈرائیوروں شفیق اعوان اور سخاوت شاہ کی بھارتی فوج کے ہاتھوں گرفتاری انتہائی مذمتی اقدام ہے جس کی رہائی کیلئے حکومتِ پاکستان کو بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار لاہور کے دورے پر آئے ہوئے16رکنی کشمیری صحافیوں کے وفد کے سربراہ ذوالفقار عباسی نے کشمیر سنٹر لاہور کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممتاز صحافی رؤف طاہر‘ اعجاز حفیظ خان ‘ چودھری خادم حسین ‘ ایم پی اے سلمیٰ بٹ‘نائب صدر لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد‘ ڈائریکٹر کشمیر سنٹر سردار ساجد محمود‘ انعام الحسن کاشمیری‘ زاہد شفیق طیب‘ ملک ظفر‘ ڈاکٹر شاہد استقلال‘ ندیم شہزاد‘ نعیم ضیاء ‘ پروفیسر ڈاکٹر اصغر اقبال ‘ پرویز حسین خان‘ صغیر چودھری‘ سردار انور خان ‘ شاہد گل‘ راجہ وسیم‘ دلپذیر عباسی‘ جہانگیر اعوان‘ امتیاز اعوان‘ کاشف میر‘ شبیر انجم‘ تنویر تنولی‘ ذوالفقار بٹ‘ نصیر اعوان‘ راجہ شجاعت‘ ثاقب حیدری‘ جاوید چودھری‘ مبارک اعوان و دیگر موجود تھے۔رؤف طاہر نے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں سفارت خانوں کو بھی خصوصی کردار ادا کرنا چاہیے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -