جوہر ٹاؤن میں سیلون کا افتتاح،معروف فلم اور ٹی وی فنکاروں کی شرکت

جوہر ٹاؤن میں سیلون کا افتتاح،معروف فلم اور ٹی وی فنکاروں کی شرکت
 جوہر ٹاؤن میں سیلون کا افتتاح،معروف فلم اور ٹی وی فنکاروں کی شرکت

  

لاہور(فلم رپورٹر)کراچی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے جوہر ٹاؤن میں سیلون کا افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز’’ایکس مین‘‘سیلون کا افتتاح ہوا جس میں شرکت کے لئے اداکار ایوب کھوسہ،عمران رضا اور ندیم جعفری خصوصی طور پر کراچی سے لاہور آئے جبکہ اس موقع پر رائٹرواداکار افتخار افی،عدنان شاہ ٹیپو،اسدملک اور ارباز خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایوب کھوسہ نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مختلف تقریبات میں شرکت کے لئے لاہور آنا جانا رہتا ہے ،چندروزپہلے میں پشتو فلم کی شوٹنگ کے لئے بھی کافی دن لاہور میں مقیم رہا ،یہاں میرے بہت سے دوست ہیں جن کی وجہ سے اجنبیت کا احساس نہیں ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں ایوب کھوسہ نے بتایا کہ کہ میں بہت جلد اپنی ذاتی پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ندیم جعفری نے بتایا کہ فلم میں کام کا تجربہ بہت اچھا رہا لیکن اداکاری کی بجائے میرا فوکس میوزک پر ہی ہے۔

مزید :

کلچر -