سٹیج ڈرامہ ’’عشق وچ کملی‘‘ میں نسیم وکی اور رمل کی شاندار پرفارمنس

سٹیج ڈرامہ ’’عشق وچ کملی‘‘ میں نسیم وکی اور رمل کی شاندار پرفارمنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ ’’عشق وچ کملی‘‘ میں نسیم وکی اور رمل کی شاندار پرفارمنس پر شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔تفصیلات کے مطابق تماثیل تھیٹر میں جاری ڈرامہ میں اداکار نسیم وکی اور رمل بھارتی فلم شرابی کے گانے ’’مجھے نولکھا منگا دے‘‘ پر زبردست پرفارمنس دے رہے ہیں۔دونوں کی زبردست پرفارمنس پر شائقین نے دل کھول کر داد دی۔نسیم وکی تماثیل تھیٹر میں یہ مسلسل چوتھا سپرہٹ ڈرامہ دے رہے ہیں۔رمل نے نسیم وکی کے بارے میں کہا ہے کہ مجھے اتنے بڑے آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے اور سیکھنے کا موقع ملا ہے۔رمل نے کہا کہ ان کو بہت کم عرصے میں اتنی پذیرائی کا ملنا ان کے لئے خوشی کی بات ہے۔اداکار نسیم وکی نے کہا کہ رمل بہت اچھی ڈانسر ہے۔ ان کی پرفارمنس کو شائقین پسند کر رہے ہیں جو ایک آرٹسٹ کیلئے طاقت ہوتی ہے۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ہنی شہزادی،صوبیہ خان،سارا خان، اریبہ،گلفام، قیصرپیا،سخاوت ناز،ساجن عباس،بیناسحر اورہنی البیلا شامل ہیں۔ ڈارمے کے رائٹر اور ڈائریکٹر نسیم وکی جبکہ پروڈیوسر قیصر ثنااللہ خان ہیں۔

مزید :

کلچر -