ماہ نور آج سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی

ماہ نور آج سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی
 ماہ نور آج سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر ماہ نور آج سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے نئے ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ماہ نور نے بتایا کہ میں اس وقت تین میگا ڈرامہ سیریلز میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے ان تینوں ڈراموں میں پرستاروں کو میرے کردار مدتوں یا د رہیں گے۔ماہ نورنے کہا ہے کہ مفاد پرست لوگوں سے ہمیشہ دور رہتی ہوں کیونکہ شوبز میں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کا دوست نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے مشینی دور میں دوست اور دشمن کی پہچان بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے دوست کم بناتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تھیٹر اپنی روٹین کے مطابق جاری ہے اور وہی کچھ دکھایا جا رہا ہے جو عوام کی ڈیمانڈ ہے ۔ تھیٹر پر بلاوجہ سے تنقید ناجائز ہے ۔ ماہ نورنے کہا کہ تھیٹر سے ہزاروں لوگوں کا رزق وابستہ ہے اگر یہ بند ہو گیا تو بے شمار لوگ بے روزگار ہوں جائیں گے ۔ تمام فنکار تھیٹر کی ترقی کے لئے ہر دم دعا گو رہتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -