صومیہ خان کی ویڈیو ’’عشق وچ کملی ‘‘ کی لانچنگ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم

صومیہ خان کی ویڈیو ’’عشق وچ کملی ‘‘ کی لانچنگ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ صومیہ خان کی ویڈیو ’’عشق وچ کملی ‘‘ کی لانچنگ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم ،تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صومیہ خان کی یہ ویڈیو دبئی میں شوٹ کی گئی ہے۔ جس میں وہاں سے ہی آرنسٹ داس کو ماڈل لیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو لانچنگ سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اب تک لاکھوں کی تعداد میں ان کے مداحوں نے دیکھا ہے۔گلوکارہ نے بتایا کہ ملک کے باہر ویڈیو شوٹ کرنے کا تجربہ پہلی بار کیا ہے۔جس میں وہ کافی حد تک کامیاب رہی ہیں۔پرستاروں نے ان کو اس ویڈیو کے حوالے سے کافی اچھا رسپانس دیا ہے۔جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو میں انہوں نے دبئی سے ماڈل لیا ہے۔جن کی بطور پروڈیوسر اور ماڈل یہ پہلی ویڈیو ہے۔

مزید :

کلچر -