ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا حالت خطرے سے باہر

ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا حالت خطرے سے ...
ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان کوہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا حالت خطرے سے باہر

  

ممبئی (این این آئی)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جویریہ خان کو شمیلیہ کونیل کی تیز باؤنسر کان کے نیچے لگی تھی جس پر انھیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین ہوا بعد ازاں وہ ہوش میں آگئیں۔گزشتہ روز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔مزید کھیلنے کیلئے انکی طبی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -