پاکستان کا سیف گیمز کے طور پر قائد اعظم گیمز متعارف کرانے کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سیف گیمز کے طور پر قائد اعظم گیمز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قائد اعظم گیمز 5 سے 8 اپریل تک ہوں گی اور وزیر اعظم نواز شریف گیمز کی افتتاحی یا اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔ قائد اعظم گیمز13مختلف قسم کے کھیل ہونگے جن میں ملک بھر سے 3 ہزار کھلاڑی شرکت کریں گے۔