پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 28مارچ کو کریگی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان ...

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 28مارچ کو کریگی۔ ہوم سیریز کیلئے قومی کھلاڑیوں کے ٹرائل 26 اور 27 مارچ کو لاہور میں ہوں گے جس میں ملک بھر سے 30کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا ٗسری لنکا کی ٹیم یکم اپریل کو پاکستان کے دورے پر آئیگی، تین ٹی 20 میچوں کی سیریزکھیلے گی۔

ٗ دونوں ممالک کے درمیان 7، 9 اور 10 اپریل کو بہاولپور میں ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -