شاہد آفریدی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں: ہربجھن سنگھ

شاہد آفریدی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں: ہربجھن سنگھ

  

نئی دہلی(آن لائن) ہربجھن سنگھ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو شکست سے دوچار کر دیا۔اس میچ میں ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر 49 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہد آفریدی کی اس اننگ پر بھارتی اسپنر ہربجھن سنگھ کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ہربجھن نے شاہد آفریدی کی اس اننگ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ شاہد آفریدی کرکٹ کی تاریخ کے تباہ کن بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -