ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی کانفرنس 24مارچ سے شروع ہو گی

ایجوکیشن یونیورسٹی کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی کانفرنس 24مارچ سے شروع ہو گی

  

لاہور (خبرنگار)یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام تین ر وزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب 24مارچ صبح 9بجے ٹاؤن شپ کیمپس میں ہوگی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کانفرنس کی صدارت کریں گے جبکہ پہلے روز چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی سکالرز،متعدد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز،دانشور اور ماہرین تعلیم سمیت اساتذہ اور طلباء و طالبات بھی ایک کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کا بنیادی مقصد تعلیم و تحقیق کے ہمہ جہت پہلوؤں اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے موجودہ چیلنجز ومسائل کا احاطہ کرنا اور موثر نفوذ پذیری کیلئے ایک مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔جرمنی ، کینڈا،برطانیہ اور دیگر ممالک سے آئے معروف سکالرز بھی شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -