ظفر اقبال کی صدارت میں پی ایچ اے کا باغ جناح میں بہاریہ مشاعرہ

ظفر اقبال کی صدارت میں پی ایچ اے کا باغ جناح میں بہاریہ مشاعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ادبی رپورٹر) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے زیراہتمام گزشتہ روز باغ جناح کی بارہ دری میں ممتاز شاعر ظفراقبال کی صدارت میں شاندار بہاریہ مشاعرہ ہوا جس کی میزبانی کے فرائض ناصر بشیر اور صغر یٰ صدف نے انجام دیئے جبکہ مشاعرے میں امجد اسلام امجد، ناصر زیدی، روحی کنجاہی، باقی احمد پوری،اسلم کونسری، خالد شریف، اجمل نیازی، کیپٹن عطاء محمد خان، عباس تابش، اختر شمار، سعد اللہ شاہ، فرحت شاہ، اقبال راہی، رخسانہ نور، حمیدہ شاہین، سعودعثمانی، علی اصغر عباس، حسنین سحر، کنور امتیا زاحمد، راحیلہ اشرف، زاہد فخری، تیمور حسن تیمور، سلمان گیلانی نے کلام سنایا یہ مشاعرہ پی ایچ اے کے وائس چیئرمین افتخار احمد کی نگرانی میں ہوا ایڈیشنل ڈی جی ناہید بلوچ اور ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل نے بھی اس مشاعرے کے انعقاد میں براہ راست دلچسپی لی۔