اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عمل نہ کرنے پر 4ایس ایچ اوز کے خلافمقدمات کا حکم

اندراج مقدمہ کی درخواستوں پر عمل نہ کرنے پر 4ایس ایچ اوز کے خلافمقدمات کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال نے اندراج مقدمے کی درخواستوں میں عمل درآمد نہ کرنے پر ایس ایس پی آپریشنز کو4 تھانوں کے ایس ایچ او ز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواستوں کی سماعت کی گئی۔عدالت نے مختلف درخواستوں پر متعلقہ ایس ایچ اوز کو حکم دیا تھا کہ وہ عدالت کے حکم پر مختلف درخواستوں پر کارروائی کریں۔ جن ایس ایچ اوز کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں ایس ایچ او غالب مارکیٹ، ماڈل ٹاؤن، شالیمار اور ایس ایچ او مسلم ٹاؤن شامل ہیں۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو ہدایت جاری کی کہ وہ احکامات پر عمل درآمد کرکے عدالت کو آگاہ کریں جبکہ عدالت کی جانب سے ایس ایچ او زسے شوکاز نوٹس کا جواب بھی طلب کیا گیاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -