بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار شوہر عدم ثبوتوں کی بناء پر بری

بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار شوہر عدم ثبوتوں کی بناء پر بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج چودھری ظفر اقبال نے بیوی کو زندہ جلا کرہلاک کرنے کے مقدمہ میں ملوث شوہر کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کردیا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم حیدر علی پر الزام تھا کہ اس نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو طیش میں آکر آگ لگا دی تھی جس کے باعث وہ بری طرح جھلس گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی تھی ،بعدازں تھانہ باغبانپورہ پولیس نے مذکورہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ نمبر 138/14 بجرم 302/324 درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا ۔

مقدمہ کی فاضل عدالت میں باقاعدگی سے سماعت جار ی تھی ۔گزشتہ روز ملزم کے وکلاء سید فرہاد علی شاہ اور خاور محبوب نے جبکہ مدعا علیہان کے وکلاء کے بھی دلائل سننے کے بعد جرم ثابت نہ ہونے پر حیدر علی کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔