صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  

لاہور(وقائع نگار)شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔ذرائع کے مطابق چوہنگ میں ڈاکوؤں نے علی سے 51ہزار روپے مالیت کی نقدی ،جوہر ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے محمود سے 14ہزار روپے مالیت کی نقدی ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے امجد سے 10ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے اجمل سے 29ہزار روپے مالیت کی نقدی چھین لی ۔جنوبی چھاؤنی میں آصف ،قلعہ گجر سنگھ میں مبین ،اقبال ٹاؤن میں عاصم ،ستو کتلہ میں غلام سرور کی گاڑیاں جبکہ ڈیفنس سی میں صادق ،سمن آباد میں عثمان ،گلشن راوی میں اکمل ،ٹاؤن شپ میں نعمان ،مصطفی ٹاؤن میں وقاص ، ہربنس پورہ میں اویس ،لٹن روڈ میں عادل ،مزنگ میں لیاقت ، شفیق آباد میں شہباز ،اقبال ٹاؤن میں یوسف اور کاظم کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -