چغتائی لاہورلیب کے تعاون سے 1122کیلئے فری میڈیکل کیمپ منعقد

چغتائی لاہورلیب کے تعاون سے 1122کیلئے فری میڈیکل کیمپ منعقد

  

لا ہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122نے چغتائی لیب لاہور کے اشتراک سے ریسکیو عملے کی فلاح و بہبود کے لیے فری میڈیکل کیمپ اور آگاہی سیمینار کا انعقاد ریسکیو1122ہیڈ کوارٹرز میں کروایا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیا ء نے چغتائی لیب کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122کے تمام ملازمین کے لیے رعایتی نرخوں پر میڈیکل سہولیات کی فراہمی، فری میڈیکل کیمپ کا قیام اور آگاہی سیمیناریقیناًاحسن اقدام ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو1122) بریگیڈئر (ر)ڈاکٹر ارشد ضیاء، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایچ آر)ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا،ڈپٹی ڈائریکٹر(پی اینڈ ڈی) فہم احمد قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر (فنانس)نعیم مختار،ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) ایاز اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر (آر اینڈ ایم) عرفان نصیر ، سربراہ انفارمیشن دیبا شہنازاختر، سربراہ ریسرچ اینڈ کوارڈینیشن محسن درانی ، ایڈمن آفیسر علی رضا بیگ، انچارج سوشل ویلفیئرعامر مشتاق اور دیگر ریسکیو افسران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عائشہ سنیئر کنسلٹنٹ پتھالوجسٹ نے ہیپاٹائٹس اور اس سے حفاظتی اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔ مزید برآں ریسکیو ملازمین کے لیے فری میڈیکل کیمپ تشکیل دیا گیاجس میں تمام میڈیکل ٹیسٹ پر 50%رعایت پر کیے گئے۔ اس کے علاوہ چغتائی لیب کی ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122کویقین دلایا کہ ریسکیو 1122 کی سفارشات کے مطابق ضرورت منداہلکاروں کو طبی ٹیسٹ کی سہولیات بلامعاوضہ فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائی -