سیالکوٹ:خطرناک گروہ کا سرغنہ3 ساتھیوں سمیت گرفتار

سیالکوٹ:خطرناک گروہ کا سرغنہ3 ساتھیوں سمیت گرفتار

  

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک گروہ کے سرغنہ اور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل طارق سکھیرا نے ایس ایچ او کوٹلی لوہاراں گلزار خان کے ہمراہ اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ رومالا چک چوک میں اعلی صبح کاروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے گروہ کے ارکان میں اعظم سمیت تین ساتھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ کے علاوہ پندرہ لاکھ روپے کی مسروقہ نقدی ،ایک موٹر سائیکل ، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ، ایل سی ڈی اور چوری کی وارداتوں میں لوٹا جانے والا سامان برآمدکرلیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -