ہیڈمسٹریس نے کمروں کی صفائی نہ کرنے پر طالبات پر ڈنڈے برسا دیئے

ہیڈمسٹریس نے کمروں کی صفائی نہ کرنے پر طالبات پر ڈنڈے برسا دیئے

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں میاں رحیماں میں سرکاری سکول کی ہیڈمسٹریس نے کمروں کی صفائی نہ کرنے پر طالبات پر ڈنڈے برسا دیئے جس سے ایک طالبہ زخمی ہوگئی۔ طالبہ کے والد نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ کالیکی میں درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میاں رحیماں میں ہیڈمسٹرس نادیہ نے ساتویں کلاس میں طالبات کی جانب سے کمرہ میں صفائی نہ کرنے پران پر مبینہ طور پر ڈنڈ ا برسا دیا۔ جس سے ایک طالبہ مسماء دختر نزیر احمد ذخمی ہوگئی۔ طالبہ کے والد نے ہسپتال سے میڈیکل حاصل کرنے کے بعد تھانہ میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔ جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ تعلیم حافظ آباد کے افسران نے موقع پر پہنچ کر انکوائری شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -