نشتر کالونی،بجلی کی تاریں گھرپرگرنے سے خاتون جاں بحق،شوہرزخمی
لاہور(وقائع نگار) نشتر کالونی میں بجلی کی ہائی وولٹیج تاریں گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ کماہاں گاؤں میں گزشتہ روز ہائی وولٹیج بجلی کی تاریں گرنے سے میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا لیکن راستے میں ہی زینب بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ زخمی کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔