سوتیلی بیٹی کوبداخلاقی کے بعدقتل کرنے والاملزم گرفتار

سوتیلی بیٹی کوبداخلاقی کے بعدقتل کرنے والاملزم گرفتار
 سوتیلی بیٹی کوبداخلاقی کے بعدقتل کرنے والاملزم گرفتار

  

لا ہور (کرائم رپورٹر)سی آئی اے پولیس نے سوتیلی بیٹی کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل علا قہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے ایک21سالہ لڑکی کی نعش ملی جس کی شناخت حمیرا کے نام سے ہوئی جس کوبداخلاقی کے بعد قتل کرکے یہاں پھینک دیا گیا تھا ۔ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ملزم ادریس بھٹی اور اس کے ساتھی شوکت علی کو علاقہ تھانہ ہنجر وال سے گرفتار کرلیا۔ دران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ادریس عورتوں کو سبز باغ دیکھا کر شادی کرلیتاملزم نے اپنی تیسری بیوی زرینہ کی بیٹی مقتولہ حمیرا کو ڈرا دھماکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جوکہ کچھ عرصہ کے بعد حاملہ ہوگئی اور ایک بچے کو جنم دیاتو ملزم ادریس نے زمانے کی باتوں سے بچنے کیلئے حمیرا کو قتل کرکے نعش اقبال ٹاؤن کے ایک خالی پلاٹ میں پھینک دی۔

مزید :

علاقائی -