زیرحراست ملزم کی ہلاکت،اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

زیرحراست ملزم کی ہلاکت،اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج
 زیرحراست ملزم کی ہلاکت،اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج

  

لاہور(وقائع نگار)نو اں کو ٹ میں پولیس کی حراست میں جاں بحق ہونے والے ملزم کے قتل کا مقدمہ نواں کوٹ تھانہ میں تعینات اے ایس آئی کے خلاف درج کر لیا گیا البتہ پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔اہل علاقہ اور پولیس کے مطابق نو اں کو ٹ آ پر یشن ونگ پو لیس نے اشتہا ر ی ملز م 25سا لہ علی حسن کو گر فتا ر کیا تھا جسے ابھی حو الا ت میں بند نہیں کیا گیا تھا اسی دوران فا ئر کی آ واز آ ئی اور علی حسن خو ن میں لت پت پڑ ا تھا۔اس با رے میں پو لیس کا کہنا ہے کہ ملز م کو تھا نے کے کمر ے میں بٹھایا ہی تھا کہ علی حسن نے اپنے ہی پستو ل سے خو د کو گو لی ما ر کر خو د کشی کر لی۔ علی حسن کے لو احقین نے کہا کہ ان کے بیٹے کو پو لیس والو ں نے قتل کر کے خو د کشی کا ڈرامہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی کارروائی مکمل کر کے ورثا کے حوالے کر دیا جسے بعد ازاں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اس کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جبکہ مقتول اشتہاری ملزم کے بھائی فاروق کی مدعیت میں واقع کا مقدمہ اے ایس آئی لیاقت بھٹی کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے ایس آئی لیاقت بھٹی نے علی حسن سے رشوت کے طور پر 5لاکھ روپے مانگے انکار پر اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ تفتیشی ٹیم نے جا ئے وقو عہ سے شو اہد اکھٹے کر کے پستو ل فر انز ک لیبا رٹر ی کو بجھو ا دیئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -