سی ٹی اوکا ڈرائیونگ سکول میں خواتین کی موٹرسائیکل کلاس کادورہ

سی ٹی اوکا ڈرائیونگ سکول میں خواتین کی موٹرسائیکل کلاس کادورہ

  

لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرطیب حفیظ چیمہ نے سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں خواتین کی موٹر سائیکل کلاسزکادوہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چار بیج میں 377خواتین نے موٹر سائیکل کی تربیت مکمل کرلی ہے جنہیں سرٹیفکیٹس اور تحائف تقسیم کےئے جبکہ پانچویں بیج میں 50خواتین زیر تربیت ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں اٹلس ہنڈا کی معاونت سے خواتین کیلئے موٹر سائیکل/سکوٹی کی کلاسزجاری ہیں۔وزٹ کے دوران ایس پی ہیڈ کواٹرز امتیاز الرحمن ،نیشنل سیفٹی مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع،افتخاراحمد جنرل مینجر ٹیکنیکل ٹریننگ اٹلس ہنڈا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ 15روزہ کورس میں خواتین کو روزانہ دو گھنٹے موٹر سائیکل سیکھائی جا رہی ہے ۔خواتین موٹر سائیکل کی تربیت کیلئے اپنا نام پتہ اور فون نمبر smucmo@gmail.comپر میل کرکے اپنی رجسٹریشن کرا سکتی ہیں۔

مزید :

علاقائی -