پنجاب،24گھنٹوں میں563ٹریفک حادثات،442شدیدزخمی

پنجاب،24گھنٹوں میں563ٹریفک حادثات،442شدیدزخمی

  

لا ہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز563ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں442شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ237افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران4افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 252 ڈرائیور،26کم عمرڈرائیور،333مسافراور98پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

مزید :

علاقائی -