ایمن آباد:تین افراد نقدی اور موبائل سے محروم ،مزاحمت پر زخمی

ایمن آباد:تین افراد نقدی اور موبائل سے محروم ،مزاحمت پر زخمی

  

ایمن آباد (نمائندہ خصوصی) ایمن آباد کے نواح ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے تین افراد سے ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل چھین لیے مزاحمت پر لیاقت علی کو چھری مار کر زخمی کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق قلعہ کالر والا کا لیاقت بلال اور عاقب کامونکی سے موٹر سائیکل پر قلعہ کالر والا اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ راستہ میں ایمن آباد کے قریب چوک لالوپور میں تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور گن پوائنٹ پر لیاقت علی ، بلال اور عاقب سے موبائل اور تقریباً ایک لاکھ کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے واردات کے دوران ملزمان نے مزاحمت ہونے پر لیاقت علی کو چھری مارکر شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اسکی حالت تسلی بخش ہے ایمن آباد پولیس نے دفعہ 394ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -