گوجرانوالہ گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

گوجرانوالہ گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے شہریوں کو ہلاک اور تشدد کرنا معمول بنا لیا، سی پی او سے نوٹس کی اپیل تفصیل کے مطابق تھانہ ایمن آباد کے علاقہ ایمن آباد کے قریب شہری عمران بٹ ولد محمد ریاض فیکٹری سے واپس آ رہا تھا کہ موڑ ایمن آباد کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے عمران بٹ کی موٹر سائیکل کو گن پوائنٹ پر روک کر لوٹنے کی وکشش کی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ملزمان نے عمران کو شدید زخمی کر دیا اور نقدی اور موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے تھانہ فیروز والا کے علاقہ فیروز والا کے قریب تین نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر وسیم کو روک کر دس ھزار نقدی موبائل چھین لیے ۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقہ بہاری کالونی کے قریب دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ناظم علی کو روک کر پندرہ ھزار نقدی موبائل اسی تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ نوشہرہ روڈ محلہ مومن آباد کے قریب دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رشید نامی شخص سے موٹر سائیکل اور نقدی پانچ ھزار تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقہ حنیف مارکیٹ کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے جاتے ہوئے شہریوں نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا

مزید :

علاقائی -