فرانسیسی پولیس کادہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ

فرانسیسی پولیس کادہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ

  

پیرس(آن لائن)فرانس میں پولیس نے دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق ایک دہشت گرد مبینہ طور پر پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو نے بتایا کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا اّپس میں تعلق ہے۔گرفتار افراد میں سے ایک 28سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ،گرفتار افراد شام میں داعش کے جنگجوؤں سے رابطے میں رہے ہیں۔فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں۔ پیرس میں گزشتہ سال نومبر میں دہشت گرد حملوں میں 123افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

مزید :

عالمی منظر -