قیدیوں کی بس پرفائرنگ کرنے والے ملزمان کاسراغ نہ مل سکا

قیدیوں کی بس پرفائرنگ کرنے والے ملزمان کاسراغ نہ مل سکا

  

لا ہور (کرائم رپورٹر) ٹا ؤ ن شپ میں قید یو ں کو لے جا نے والی جیل وین پرفائرنگ کرنے والے نا معلوم ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس اب تک کسی بھی نتیجے پر نہ پہنچ سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ زخمی ہونے والے دونوں قیدیوں کو ان کے مخالفین نے قتل کرنے کی کوشش کی۔

زخمیوں شہباز اور عمران کی حالت ہسپتال میں خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم اب بھی ان کی وارڈ کے باہر پولیس کا کڑا پہرا ہے۔ ایس ایچ اوٹا ؤ ن شپ نے بتا یا کہ تما م پہلو ؤ ں کو مد نظر رکھتے ہو ئے تحقیقا ت کر رہے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -