امریکی کمی نے کاغذ جیسی باریک کلائی پر پہننے والیکمپیوٹر سکرین تیار کر لی

امریکی کمی نے کاغذ جیسی باریک کلائی پر پہننے والیکمپیوٹر سکرین تیار کر لی

  

نیو یارک (اے پی پی) ایک امریکی کمپنی نے کاغذ جیسی باریک سکرین بنا دی ہے جس کو کلائی پر گھڑی کی طرح پہننا ممکن ہو گیاہے۔امریکی کمپنی کی جانب سے بنایا جانے والا یہ سکرین بریسلٹ انتہائی لچک دار ہے اور اسے اپنی مرضی سے مطلوبہ زاویے تک موڑا جاسکتا ہے۔ اس بریسلٹ میں ایک ایل سی ڈی بھی نصب ہے جس پر مطلوبہ ڈیٹا دیکھا جا سکتا ہے۔یہ کمپنی ایسی ہی مصنوعات کے بارے میں تحقیق میں معروف ہے۔ العربیہ ٹی وی کے فلیگ شپ پروگرام 'شی ٹک' میں میزبان سلطان بیتاوی نے اس ٹکنالوجی کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ بریسلٹ کسی بھی ایل سی ڈی کی طرح کام کرتا ہے اور اس میں ایک حصے میں مائع مواد ہوتا ہے جبکہ ایک پرزے سے اس کے پیچھے لائٹ جلائی جاتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آپ کو اپنی مطلوبہ ڈیٹا اور متحرک تصویر نظر آتی ہے۔

یہ منفرد ایجاد کی نمائش سپین کے شہر بارسلونا میں حال ہی میں کی گئی ہے۔ اس سکرین کا یہ نمونہ ابھی تحقیق کے مراحل میں ہے اور اس ایجاد فائنل ورڑن نہیں ہے مگر اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مستقبل میں ایسے آلات کے ذریعے سے زندگی میں کتنی آسانی آسکتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -