امریکا نے شمالی کوریا کیخلاف نئی پابندیاں عائد کردیں

امریکا نے شمالی کوریا کیخلاف نئی پابندیاں عائد کردیں

  

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر باراک اوباما نے میزائل تجربات پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔جوش ارنسٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے شمالی کوریا کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت امریکا میں شمالی کوریا کی سرکاری جائیداد منجمد کر دی جائے گی اور امریکا سے شمالی کوریا کے لیے برآمدات پر پابندی ہو گی۔نئی پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے افراد کو بلیک لسٹ قرار دیا جا سکے گا۔شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں حالیہ جوہری تجربے اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی تجربات کے جواب میں لگائی گئی ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -