ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے: شیخ محمد ابراہیم

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع خوش آئند ہے: شیخ محمد ابراہیم

  

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شیخ محمد ابراہیم نے منسٹری آف فناس کی جانب سے ایمنسٹی سکیم بارے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ21سے بڑھا کر31مارچ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہو ئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بینک ٹڑانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح0.1فیصد کی جائے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ، اس موقع پر انہو ں نے تاجروں اور صنعت کاروں سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع ہے ، ایمانداری سے ٹیکس ادا کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے لہذا31مارچ سے قبل اپنی ٹیکس ریٹرن فائل کر دی جائیں ، شیخ محمد ابراہیم نے نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار کمیونٹی حکومت کی جانب سے عوام کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے منصوبوں کے ساتھ ہے ۔

، انہو ں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تاجر اور صنعت کار کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لہذا انکو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنی قومی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکیں ، انہو ں نے کہا کہ ان سہولتوں سے جہاں بزنس اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ حکومت کو ٹیکس کولیکشن کا ہدف حاصل کرنے میں مدد بھی ملے گی

مزید :

کامرس -