ویوز ہوم اپلائنسز نے ٹر پلٹ پلس ریفر یجریٹرز متعارف کروادیا

ویوز ہوم اپلائنسز نے ٹر پلٹ پلس ریفر یجریٹرز متعارف کروادیا
ویوز ہوم اپلائنسز نے ٹر پلٹ پلس ریفر یجریٹرز متعارف کروادیا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)انٹر نیشنل برانڈ کا حامل مشہور زمانہ ویوز ہوم اپلائنسز نے اپنی ہر دل عزیز اور جانی پہچانی پراڈکٹ ٹرپلٹ کو نئی ٹیکنالو جی سے آراستہ کرکے ٹر پلٹ پلس ریفر یجریٹرز متعارف کروادیا ہے ۔گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں ویوز ٹر پلٹ پلس کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی جس میں کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز اختر بٹ نے ٹر پلٹ پلس کی خصو صیات پر روشنی ڈالی جبکہ اس مو قع پر ویوز ہو م اپلائنسز کے جنرل مینجر مینو فیکچرنگ ندیم صفدر ، جنر ل مینجر آپر یشن ضیاء احمد رضا ، سلمان منہاس اور ارشاد بھٹی مو جو د تھے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پرویز اختر بٹ نے بتایا کہ ٹرپلٹ پلس میں اشیائے خوردونو ش رکھنے کی گنجائش کسی بھی دوسرے فر یج سے دو گنا زیادہ ہے ۔یعنی دو ریفر یجریٹرز کی جگہ ایک ٹر پلٹ پلس ہی کافی ہے کیو نکہ اس میں لگایا گیا فاسٹ کو لنگ سو ئچ منٹو ں میں فریزنگ اور ٹھنڈک مہیا کر تا ہے ۔انھوں نے بتایا کہ ٹر پلٹ پلس میں پہلے کی نسبت 30فیصدزیادہ انسو لیشن ہے ۔ جس کی بدولت بجلی کی لو ڈشیڈنگ کی صورت میں کو لنگ دیر تک بر قرار رہتی ہے اور 30فیصد تک بجلی کی یقینی بچت ہوتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہم نے ٹر پلٹ کی خصو صیات میں اضافہ کر کے ٹر پلٹ پلس کی شکل میں ایک جدید اور پائیدار فریزر مارکیٹ میں متعارف کروایا ہے جس کا اندرونی باکس پو لیتھین فلم کو ٹیڈ ssسفید شیٹ کا ہے جس کی وجہ سے فر یزر کی پائیداری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور اشیاء بیکٹیریا فری بھی رہیں گی ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ویوز اپنے معیار اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور ایشیاء کے کئی ایک ممالک میں ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے ۔

مزید :

کامرس -