کراچی‘ تین روزہ انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ نمائش اختتام پذیر

کراچی‘ تین روزہ انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ نمائش اختتام پذیر

  

کراچی (آن لائن)کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری تین روز 12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گئی ،نمائش کا آغاز15مارچ کو ہوا تھا ۔تین روزہ نمائش میں غیر ملکی مندوبین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر یونس محمد بشیر نے آخری روز نمائش کا دورہ کیااور نمائش کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے منتظمین کو مبارکباد دی ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کے سی سی آئی کے صدر یونس محمد بشیر کا کہنا تھا کہ 12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نمائش سے نہ صرف غیر ملکی تجارتی وفود کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے بلکہ انہیں پاکستان میں اس شعبے میں ایک نیا پلیٹ فارم بھی مہیا ہواہے جس سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوا اور کاروبار کے فروغ کیلئے نئے مواقع بھی سامنے آئے ہیں اس طرز کی نمائش مستقل میں تجارتی و کمرشل سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گی ۔ پاکستان میں کینا کے سفیر(Julius Kibet Bitok)اور کراچی میں تعینات سوئس کونسل جنرل (Emil Wyss)نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور پرنٹنگ کے مختلف شعبے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھت کے نیچے پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو اکھٹے کرنا اچھا اقدام ہے جس کے معاشری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔اس موقع پر فیکٹ ایگزیبشن کے سی ای او ایم سلیم خان نے بتایا کہ کراچی کے بعدآئندہ سال2017ء میں لاہور میں 25سے27مارچ تک تھری پی نمائش منعقد کی جائے گی۔انہوں نے25مارچ سے27مارچ2016ء تک لاہور کے مقامی ہوٹل میں سولر پاکستان 2016ء کے حوالے سے منعقد کی جانیوالی5ویں انٹر نیشنل رینویبل انرجی اینڈ پاور نمائش و کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی تجارتی وفود کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔12ویں انٹر نیشنل پلاسٹک ،پرنٹنگ ،پیکیجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاح ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفسیر ایس ایم منیر نے کیا تھا ۔نمائش میں25ممالک کی250کمپنیز نے شرکت کی جس میں آسٹریلیا،چین ،جرمنی ،بھارت ،اٹلی اور تائیوان سمیت دیگر ممالک شامل ہیں جبکہ 1500سے زائد ملکی اور غیر ملکی وزیٹرزنے نمائش کا دورہ کیا۔

پلاسٹک انڈسٹری سے وابستہ افراد کی تین روزہ نمائش 120سے زائد غیر ملکی مندوبین نے اپنی مصنوعات کومتعارف کرانے کیلئے اسٹالز لگائے تھے۔نمائش میں بیرون ممالک سے آنے والے مندوبین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پلاسٹک انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے وسیع موقع موجود ہیں۔ پلاسٹک پیکجنگ اور فوڈ ایکوپمنٹ کی نمائش میں جدید ٹیکنالوجیز کیلئے پاکستانی سرمایہ کار بین الاقوامی پروڈکٹس سے استفادہ کررہے ہیں ۔

مزید :

کامرس -