فوجی فرٹیلائزرکمپنی کو16.766 ارب روپے کا منافع

فوجی فرٹیلائزرکمپنی کو16.766 ارب روپے کا منافع

  

لاہور(پ ر)فوجی فرٹیلائزرکمپنی نے 116.766ارب روپے کا منافع حاصل کر لیا،یہ منافع بعد از ٹیکس ہے اور اس منافع میں 13.18روپے ای پی ایس اور 11.86روپے فی شیئر شامل ہے،86.321ارب روپے کے بلند ترین سیلز ریونیو اور 1.985بلین روپے کی ریکارڈ سرمایا کاری کے ساتھ ایف ایف سی نے دو نئے اعلیٰ معیار حاصل کر لئے ہیں،اسکے علاوہ کمپنی 2.469ملین ٹن کی دوسری بلند ترین یوریا پیداوار بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔یہ سب GIDCکی ادائیگی پورے کرتے ہوئے حاصل کیا گیا ہے۔یہ بات ایف ایف سی کی 38ویں سالانہ جنرل میٹنگ میں بتائی گئی جسکا انعقاد سونا ٹاور راولپنڈی میں ہوا۔

میٹنگ میں شیئر ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ایف ایف سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد نواز خان نے کہا کہ کمپنی نے 2015میں اپنے تمام اہداف بآسانی حاصل کئے ہیں۔ انہوں نے ایف ایف سی میں شیئر ہولڈرز کے اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوجی فرٹیلائزرکمپنی مستقبل میں بھی شیئر ہولڈرز کے مفادات کی حفاظت کرتی رہے گی۔سال 2015میں ایف ایف سی کراچی سٹاک ایکسچینج کی جانب سے مسلسل چوتھی مرتبہ پاکستان کی سب سے بہترین کمپنی قرار پائی اور کمپنی نے اسکے علاوہ بھی بیشتر ایوارڈز اور اعزازات حاصل کئے۔

مزید :

کامرس -