پنجاب کے 15اضلاع میں بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کیلئے تفصیلات طلب

پنجاب کے 15اضلاع میں بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کیلئے تفصیلات طلب

  

لاہور(آن لائن)15 اضلاع میں بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کیلئے تفصیلات طلب ،محکمہ آبپاشی کی طرف سے حکومت پنجاب و محکمہ زراعت کو پیش کئے گئے ایک منصوبہ کے حوالے سے محکمہ زراعت کے ایک سنیئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ حکومت بجلی کی کمی کے پیش نظر جبکہ فصلوں کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے صوبہ بھر میں ایک ہزار سے زائدبائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے محکمہ زراعت سے اچھی فصلیں دینے والے اضلاع کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔آن لائن سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ کیلئے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سے 15 اضلاع کو پہلے مرحلے میں بائی گیس ٹیوب ویل جس کا تخمینہ لگایا جارہا ہے تاہم نئے منصوبے کاآغاز نئے مالی سال سے ہوگا،یاد رہے کہ محکمہ آبپاشی کے سینئر آفیسر نے گرمیوں میں پانی و بجلی کی قلت کے پیش نظر مذکورہ منصوبہ پیش کیا ہے۔

مزید :

کامرس -