مشرف کوبیرون ملک جانے دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،شیخ رشید

مشرف کوبیرون ملک جانے دینا دانشمندانہ فیصلہ ہے ،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پرویزمشرف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دیناحکومت کادانشمندانہ فیصلہ ہے ،بھڑکیں مارنے والے احسن اقبال ،سعدرفیق اورخواجہ آصف مستعفی ہوجائیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اپنے ریکارڈکے مطابق درست فیصلہ کیا،فیصلے سے حکومت کی سبکی ضرورہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مارچ اپریل کے حوالے میراخیال تھاکہ کچھ فیصلے ہوں گے ،پہلافیصلہ آگیاہے ،مشرف کوبیرون ملک ہرجانے دینے کی بھڑکیں مارنے والے اب کہاں ہیں ؟ انہیں توفوراًمستعفی ہوجاناچاہئے اورقوم سے معافی مانگنی چاہئے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف علاج کیلئے جارہے ہیں ،وقت آنے پرواپس بھی آجائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -