کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج کا نیا ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

کالعدم تنظیموں کی میڈیا کوریج کا نیا ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ

  

لاہور( سپیشل رپورٹر)حکومت نے حساس اداروں اور سیکیورٹی سے وابستہ اداروں کی درخواست پر کالعدم تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کی میڈیا کوریج کا نیا ضابطہ اخلاق جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ملک بھر میں جاری حکومت مخالف تحریکوں،مختلف ایشوز پر عوامی جذبات سے کھیلنے والے عناصر اور تخریبی کارروائیوں پر ’’ ذمہ داری‘‘ قبول کرنے جیسے بیانات سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں،خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی توجہ تبدیل ہوجاتی ہے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ’’میڈیا کو ایسی خبر‘‘ شائع نہ کرنے کا پابند بنایا جائے ۔تاہم اگرکوئی نشریاتی ادارہ واقعہ کی ذمہ داری کی خبر نشر کریگا تواس خبر کے ساتھ ثبوت پیش کرنا ہونگے۔ذرائع نے کہا ہے کہ ’’یہ خبر کہاں سے حاصل کی ہے‘‘ کا مکمل ثبوت حکومت اور عوام کو دینا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -