وزیراعظم نوازشریف کی رانا قاسم نون کو بھاری اکثریت سے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم نوازشریف کی رانا قاسم نون کو بھاری اکثریت سے ضمنی انتخابات میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے رانا قاسم نون کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 153 ملتان میں بھاری اکثریت سے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار پر بھاری اکثریت سے اعتماد کے اظہار پر ملتان کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے ہمارے امیدوار کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس سے اس بات کا اظہار ہوتا ہے کہ علاقے کے عوام حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی نتیجہ سے حکومتی کارکردگی کا واضح اظہار ہوتا ہے جسے ملتان کے عوام نے تسلیم کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام جمہوری ممالک میں کسی بھی سیاسی جماعت کی مقبولیت عوام کے ووٹوں سے ظاہر ہوتی ہے اور کسی بھی حکومت کے اچھے کام کا اندازہ لوگوں کے ووٹوں کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے اور آج ہمارے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا واضح عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی پوری ٹیم کی پالیسیوں کی توجہ عام آدمی کو درپیش مسائل کا حل ہے، ہم اللہ تعالیٰ اور پاکستان کے عوام کے شکر گزار ہیں جو ملک کو جدید ترقی یافتہ اور مستحکم ملک بنانے کیلئے ہماری کوششوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پالیسیوں نے پاکستان کے پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو ختم کیا ہے اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان اسی صورت میں آگے بڑھے گا اگر ہم ملک کے ہر حصے کو اپنے اصلاحاتی ایجنڈے میں شامل کرینگے۔

مزید :

صفحہ اول -