نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر شہریار درانی کی بازیابی کیخلاف دائردرخواست نمٹا دی

نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر شہریار درانی کی بازیابی کیخلاف ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے نجی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر شہریار درانی کی بازیابی کے خلاف دائردرخواست نمٹا دی، جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ کے پروفیسر ڈاکٹر قیصر شہریار درانی کی اہلیہ عالیہ قیصر کی درخواست پرسماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 9 جنوری کو ان کے شوہر کو کالا شاہ کاکو انٹرچینج سے نامعلوم افراد نے اغواء کیا لیکن دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تعاون نہیں کر رہے ،مغوی پروفیسر کی بازیابی کا حکم دیا جائے، سرکاری وکیل نے عدالت میں پروفیسر ڈاکٹر قیصر شہریار کے اغواء کے مقدمے کی نقل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ مغوی کا مقدمہ تھانہ فیروز والہ میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس قانون کے مطابق مغوی کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست نمٹا دی۔

مزید :

صفحہ آخر -